وزیراعظم کے معاشی بحالی اقدامات خوش آئند ہیں :عارف سندھیلہ
شیخوپورہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)مسلم لیگ (ن) شیخوپورہ کے ضلعی صدر سابق ایم پی اے و امیدواراین اے 115محمد عارف خان سندھیلہ نے کہا ہے۔
کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی معاشی بحالی کی سود مند جدوجہد کے تحت حالات کے ستائی غریب عوام کے مرجھائے چہرے کھل اٹھے اور امیدیں جاگ اٹھی ہیں ،ملک اور قوم پر جب بھی کڑا وقت آیا (ن) لیگ کی باصلاحیت و باکردار و محب وطن قیادت نے اپنی مربوط حکمت عملی سے نہ صرف حالات کی بہتری کیلئے اقدام اٹھائے بلکہ ملک و قوم کے مثبت تشخص کو اجاگر کیا۔، میاں محمد نواز شریف اور میاں محمد شہباز شریف کے اپنے ادوار اقتدار میں ملک بھر میں پایہ تکمیل کو پہنچائے گئے ترقیاتی میگا پراجیکٹس کا مخالف بھی اعتراف کرتے ہیں ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments