قصور:اے ڈی سی جی کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کا اجلاس
قصور(نمائندہ دنیا) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید ایوب بخاری کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کا اہم جائزہ اجلاس ہوا۔
جس میں ضلع بھر میں انسدادِ ڈینگی اقدامات، بین الادارہ جاتی رابطہ، موجودہ موسمی صورتحال اور ہنگامی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ سی ای او ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر سہیل طارق کی جانب سے ضلع بھر میں جاری انسدادِ ڈینگی سرگرمیوں، سرویلنس، لاروا تلفی، ہاٹ سپاٹس کی مانیٹرنگ، ان ڈور و آؤٹ ڈور نگرانی اور محکمانہ کارکردگی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ایوب بخاری نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ مون سون سیزن کے پیش نظر ڈینگی لاروا کی افزائش کے خدشات میں اضافہ ہو جاتا ہے ، لہٰذا تمام متعلقہ ادارے انسدادِ ڈینگی اقدامات کو ہنگامی بنیادوں پر مزید موثر بنائیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments