بھٹوشہید کالگایا تناور درخت عوام کو سایہ فراہم کررہا:جمشید شہباز
شیخوپورہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما ملک جمشید شہباز نے کہا ہے کہ قائد عوام ذوالفقار علی بھٹوشہید نے عوامی خدمت کیلئے پیپلز پارٹی کی شکل میں جو بیج بویا تھا۔
آج وہ تناور درخت بن کر عوام کو سایہ فراہم کررہا ہے ، ذوالفقار بھٹو پاکستان کے عوام کو بااختیار بنانا چاہتے تھے جس کیلئے انہوں نے مربوط لائحہ عمل مرتب کیا، جسے محترمہ بے نظیر بھٹو شہید نے آگے بڑھایا اور اب صدر آصف زرداری اور پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اس کے فروغ کیلئے بھرپور کردار ادا کررہے ہیں ، ذوالفقار بھٹو شہیدپاکستان کی سیاست میں آج بھی مقبول ترین شخصیت کے طور پر عوام کے دلوں میں زندہ ہیں۔ بلاول بھٹو اپنے نانا شہید بھٹو کی طرح قوم کی خدمت کررہے ہیں ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments