قصور میں گرین بس منصوبہ تاریخی و انقلابی اقدام ہے :رشید احمد

قصور میں گرین بس منصوبہ تاریخی و انقلابی اقدام ہے :رشید احمد

وزیراعلیٰ نے سات اضلاع میں افتتاح کرکے نئی مثال قائم کردی:وزیر مملکت

قصور(نمائندہ دنیا) ممبر قومی اسمبلی و وفاقی وزیر مملکت برائے فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ ملک رشید احمد خاں ایڈووکیٹ نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکو قصور سمیت پنجاب بھر میں گرین الیکٹرک بس سروس کے آغاز پر زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ منصوبہ عوام کو جدید، محفوظ، آرام دہ اور ماحول دوست سفری سہولیات کی فراہمی کی جانب ایک تاریخی اور انقلابی اقدام ہے ۔ مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے ضلعی صدر ملک مظہر رشید خاں ایڈووکیٹ بھی اُن کے ہمراہ موجود تھے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ نے بیک وقت پنجاب کے سات اضلاع میں گرین الیکٹرک بس سروس کا افتتاح کرکے عوامی خدمت کی نئی مثال قائم کی ہے ۔ ضلع قصور کیلئے ابتدائی مرحلے میں 11 جدید گرین الیکٹرک بسیں فراہم کی گئی ہیں جو کھڈیاں سے لاہور تک شہریوں کو باوقار، محفوظ اور معیاری سفری سہولیات مہیا کریں گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...