تجاوزات کی بھرمار شہری مشکلات کا شکار

 تجاوزات کی بھرمار  شہری مشکلات کا شکار

حویلی لکھا (نامہ نگار) حویلی لکھا میں تجاوزات کے خلاف کارروائیاں نہ ہونے کے باعث اہم شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوکر رہ گئی۔

خصوصاً حجرہ روڈ پر دکانداروں نے اپنی اشیاء فٹ پاتھوں اور سڑک کے کناروں تک سجا رکھی ہیں، ریڑھی بانوں اور ٹھیلہ فروشوں نے بھی مختلف مقامات پر تجاوزات قائم کر رکھی ہیں، جس سے پیدل چلنے والوں اور گاڑیوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔اسی طرح مین پاکپتن روڈ، ہیڈ سلیمانکی روڈ، منور شہید روڈ اور ریلوے روڈ پر مختلف مقامات پر غیر قانونی رکشا اور بس سٹینڈز قائم ہونے کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر رہتی ہے ۔شہریوں نے ضلعی انتظامیہ، میونسپل کمیٹی اور ٹریفک پولیس سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...