ناقص کارکردگی:انچارج انویسٹی گیشن اچھرہ ، کاہنہ کوشوکاز

ناقص کارکردگی:انچارج انویسٹی گیشن اچھرہ ، کاہنہ کوشوکاز

ڈی آئی جی کی ناقص تفتیش اور سستی کا مظاہرہ کرنے والے افسروں کی سرزنش

لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا کی زیرصدارت انویسٹی گیشن ہیڈکوارٹرز میں کرائم میٹنگ کا انعقاد ہوا، جس میں ایس ایس پی محمد نوید، ایس پی انویسٹی گیشن ماڈل ٹاؤن عثمان میر عزیز، ماڈل ٹاؤن ڈویژن کے ڈی ایس پیز انویسٹی گیشن اور انچارج انویسٹی گیشنز نے شرکت کی۔میٹنگ کے دوران پینڈنگ روڈز، سنگین نوعیت کے زیرِ تفتیش مقدمات، اشتہاری ملزمان کی گرفتاریوں اور تھانوں کے کرائم رجسٹرز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر انچارج انویسٹی گیشن اچھرہ اور انچارج انویسٹی گیشن کاہنہ کو شوکاز نوٹس جاری کر دیے ، جبکہ انچارج انویسٹی گیشن ماڈل ٹاؤن کو بھی ناقص کارکردگی پر شوکاز نوٹس دیا گیا۔ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے ناقص تفتیش اور سستی کا مظاہرہ کرنے والے افسران کی سرزنش کرتے ہوئے واضح کیا کہ خواتین سے زیادتی، ظلم و تشدد اور ہراسگی کے مقدمات کی تفتیش میں کسی قسم کی کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...