معروف ہسپتال کی کینٹین بند 3 کو 1لاکھ کے جرمانے عائد

 معروف ہسپتال کی کینٹین بند  3 کو 1لاکھ کے جرمانے عائد

لاہور(اے پی پی)لاہور میں ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے حکم پر ڈائریکٹر آپریشنز کے ہسپتال کینٹینز پر کارروائیاں کرتے ہوئے معروف ہسپتال کی کینٹین بند اور 3 کو 1لاکھ 30ہزار کے جرمانے عائد کردیئے گئے ۔

کچن میں بلی،مکھیوں مچھروں اور حشرات کی بھرمار پائی گئی،سابقہ ہدایات پر عمل نہ کرنے اور صفائی کے ناقص انتظامات پر کارروائیاں کی گئیں،کھلی نالیاں،بدبودار ماحول،ٹوٹے زنگ آلود فریزر موجود پائے گئے ،ملازمین کے گندے بڑھے ناخن،میڈیکل اور ٹریننگ سرٹیفکیٹس موجود نہ تھے۔ ،انتہائی لازم واٹر فلٹریشن اور آئل تبدیلی ریکارڈ بھی عدم موجود پایا گیا،خوراک کی تیاری میں استعمال ہونے والی ممنوعہ اور زائد المیعاد اشیا تلف کی گئیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...