پولیس ملازمین ، اہل خانہ کے علاج کیلئے مزید20لاکھ جاری

پولیس ملازمین ، اہل خانہ کے  علاج کیلئے مزید20لاکھ جاری

لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب پولیس نے اپنے ملازمین اور ان کے اہلخانہ کی بہترین طبی سہولیات اور فلاح و بہبود کے لیے مزید 20 لاکھ روپے سے زائد کے میڈیکل فنانشل اسسٹنس فنڈز جاری کر دیے ۔

 آئی جی پنجاب عبدالکریم نے میڈیکل فنانشل اسسٹنس کمیٹی کی سکروٹنی کے بعد فنڈز کے اجراء کی منظوری دی۔ترجمان کے مطابق مرحوم اردلی کانسٹیبل نیاز احمد کی بیوہ کے کینسر کے علاج کے لیے 5 لاکھ روپے ، ہیڈ کانسٹیبل یاسر مرتضیٰ کو ریڑھ کی ہڈی کے علاج کے لیے 3 لاکھ 60 ہزار روپے ، جبکہ کانسٹیبل نبی شیر کو گھٹنے کے علاج کے لیے 2 لاکھ 89 ہزار روپے طبی امداد فراہم کی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...