ناکہ شیرا کوٹ:زیادتی کیس کی اشتہاری خاتون ملزمہ گرفتار
لاہور(کرائم رپورٹر)ناکہ شیرا کوٹ پر تعینات پولیس نے زیادتی کیس میں مطلوب اشتہاری خاتون ملزمہ کو گرفتار کر لیا۔
پولیس ترجمان کے مطابق ناکہ پر تعینات لیڈی کانسٹیبل نے ایک خاتون کے کوائف ای پولیس ایپ کے ذریعے چیک کیے تو وہ اشتہاری نکلی۔ گرفتار ملزمہ کی شناخت سحرش نواز کے نام سے ہوئی جس کے خلاف اینٹی ریپ ایکٹ کے تحت تھانہ کوٹ رادھا کشن، ضلع قصور میں مقدمہ درج ہے اور وہ پولیس کو مطلوب تھی۔گرفتار ملزمہ کو لیڈی پولیس اہلکار کے ہمراہ قانونی کارروائی کے لیے تھانہ شیرا کوٹ منتقل کر دیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments