ایس پی ٹریفک ہیڈکوارٹر ز فخر بشیر نے چارج سنبھا ل لیا
لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی ٹریفک ہیڈکوارٹرز لاہور فخر بشیر راجہ نے اپنے عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد مناواں ڈرائیونگ سکول، لائسنسنگ اور ٹیسٹنگ سینٹر کا دورہ کیا۔
دورہ سی ٹی او لاہور کی ہدایت پر کیا گیا، جہاں انہوں نے ڈرائیونگ اسکول میں تربیت کے مختلف مراحل، ڈرائیونگ ٹیسٹ اور لائسنسنگ کے طریقہ کار کا تفصیلی جائزہ لیا۔ایس پی ٹریفک ہیڈکوارٹرز نے افسران و اہلکاروں کو ہدایت کی کہ سی ٹی او لاہور کی پالیسی کے مطابق میرٹ اور شفافیت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments