تینوں علاقائی بینچز میں آج سے سنگل بینچز مقدمات کی سماعت کریں گے
لاہور( کورٹ رپورٹر )لاہور ہائیکورٹ کے تینوں علاقائی بینچز میں 31 جولائی سے سنگل بینچز مقدمات کی سماعت کریں گے ۔
چیف جسٹس ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے نظر ثانی ججز روسٹر جاری کردیا ،ججز روسٹرم کے مطابق بہاولپور، ملتان اور راولپنڈی بینچز میں کل سے مقدمات کی سماعت ہوگی۔بہاولپور بینچ میں جسٹس احمد ندیم ارشد سنگل بینچ کے طور پر مقدمات کی سماعت کریں گے ۔ملتان بینچ میں جسٹس خالد اسحاق سنگل بینچ کے طور پر مختلف نوعیت کے مقدمات سنیں گے ۔راولپنڈی بینچ میں جسٹس صداقت علی خان سنگل بینچ کے طور پر عدالتی امور انجام دیں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments