پنجاب میں مزید 555 سرکاری سکول ختم کرنے کا فیصلہ
لاہور(آئی این پی )محکمہ سکول ایجوکیشن نے مزید 555 سرکاری سکول ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
محکمہ سکول ایجوکیشن کے اعلامیہ کے مطابق یہ سکولز آؤٹ سورس کرنے کے باوجود بچوں کی تعداد بڑھانے میں ناکام رہے ،ان سکولوں کو قریبی ہائی یا ایلیمنٹری سکولوں میں ضم کیا جائے گا ۔ محکمہ سکول ایجوکیشن کے مطابق یہ 555 سرکاری سکول دوسرے سکول سے صرف 2 کلومیٹر کے فاصلے کے اندر قائم ہیں،ان سکولوں میں بچوں کی تعداد 5 سے کم اور تین ،تین اساتذہ تعینات ہیں،یہ سکولز آؤٹ سورس کرنے کے باوجود بچوں کی تعداد بڑھانے میں ناکام رہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments