گاڑیوں ،موٹر سائیکلوں کی رجسٹریشن چارجز میں اضافے کا فیصلہ
لاہور( این این آئی)گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی رجسٹریشن کے نظام میں تبدیلی کے بعد سروسز چارجز میں اضافے کا فیصلہ کر لیا ۔
فنانس بل کے تحت گاڑی شوروم سے نکلنے سے قبل ہی رجسٹرڈ کی جائے گی۔ بتایا گیا ہے کہ اس مقصد کے لیے پنجاب بھر کے تمام ڈیلرز کو ڈیلر وہیکلز رجسٹریشن سسٹم کا حصہ بنایا جائے گا۔ ایکسائز حکام نے سروس چارجز میں اضافے کا فیصلہ بھی کیا ہے ، نئی تجویز کے مطابق موٹر سائیکل کے سروس چارجز 500روپے سے بڑھا کر 1000روپے جبکہ گاڑیوں کے سروس چارجز 2000روپے سے بڑھا کر 4000 روپے کیے جائیں گے ۔ حکام کے مطابق پنجاب کی تمام موٹر رجسٹریشن اتھارٹیز کو ڈیلرز کی رجسٹریشن کے لیے فہرستیں فراہم کردی گئی ہیں جبکہ موٹر رجسٹریشن اتھارٹیز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ڈیلرز سے رابطہ کرکے انہیں رجسٹریشن کے عمل میں شامل ہونے کی دعوت دیں۔ ایکسائز حکام کے مطابق ڈی وی آر ایس کے لائسنس کے اجرا ء کو آسان بنانے اور فیس میں کمی کے لیے سمری حکومت کو بھجوا دی گئی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments