صوئے آصل سے چیتا بازیاب، طوطوں کی تجارت پر 2گرفتار

 صوئے آصل سے چیتا بازیاب، طوطوں کی تجارت پر 2گرفتار

لاہور (آن لائن)سینئر وزیر مریم اورنگزیب کی ہدایت پر محکمہ تحفظ جنگلی حیات و پارکس پنجاب کا صوبہ بھر میں تحفظ شدہ جنگلی جانوروں اور پرندوں کے تحفظ کے لیے کریک ڈاؤن جاری ہے ۔

 اس سلسلے میں وائلڈ لائف ٹیموں نے لاہور کے علاقے صوئے آصل میں ایک نجی بریڈنگ فارم پر چھاپہ مار کر غیر قانونی طور پر رکھا گیا چیتے کا کم سن بچہ بحفاظت بازیاب کرا لیا۔ بازیاب چیتے کو خصوصی نگہداشت کے لیے سفاری زو رائیونڈ روڈ منتقل کر کے ملزم کے خلاف تھانہ کاہنہ میں ایف آئی آر درج کرا دی گئی ہے ۔محکمے کی دیگر کارروائیوں میں اسسٹنٹ چیف وائلڈ لائف رینجر سیالکوٹ نے گانیدار طوطوں کی غیر قانونی تجارت میں ملوث ملزم کو گرفتار کر کے 5 طوطے برآمد کر لیے ۔جنہیں بعد ازاں قدرتی ماحول میں آزاد کر دیا گیا۔ اسی طرح وہاڑی میں سائفن کے علاقے سے بٹیر کے 2 غیر قانونی نٹنگ گیئرز برآمد کر کے قانونی چارہ جوئی شروع کر دی گئی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...