اسلام کی سربلندی کیلئے دن رات کام کرنے کا عزم رکھتے :جمعیت اہلحدیث

اسلام کی سربلندی کیلئے دن رات کام  کرنے کا عزم رکھتے :جمعیت اہلحدیث

لاہور(سیاسی نمائندہ) مرکزی جمعیت اہل حدیث کے نائب امیر ڈاکٹر عبدالغفور راشد نے کہا ہے کہ ہماری جماعت کابنیادی منشور دعوت دین ہے لیکن دعوت دین کے لیے ہم ملکی استحکام کو لازم و ملزوم سمجھتے ہیں ۔

اہل حدیث اکابرین نے تحریک پاکستان میں بھی متحرک کردار ادا کیا۔ ہمارا آج کا نوجوان، بزرگ بڑے چھوٹے سب اسلام کے ساتھ وا بستگی رکھتے ہیں ۔انہوں نے کہاہم اسلام کی سربلندی کے لیے دن رات کام کرنے کا عزم رکھتے ہیں۔ ہم فرقہ بازی، فرقہ واریت اور تکفیریت پر یقین نہیں رکھتے اور سمجھتے ہیں کہ تکفیری اورفرقہ پرست عناصر کی حوصلہ شکنی ضروری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...