رواں سال ویمن پولیس سٹیشن کو 60 ہزار کالز موصول

رواں سال ویمن پولیس سٹیشن کو 60 ہزار کالز موصول

62ہزار کالز پر قانونی کارروائی مکمل ،295درخواستوں پر انکوائری جاری

لاہور(کرائم رپورٹر)رواں سال ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن کو 60 ہزار 300 سے زائد کالز موصول ہوئیں۔ترجمان لاہور پولیس کے مطابق موصول ہونے والی شکایات میں سے 62 ہزار سے زائد کالز پر قانونی کارروائی مکمل کی جا چکی ہے جبکہ 295 درخواستوں پر انکوائری کا عمل جاری ہے ۔ خواتین کی جانب سے موصول ہونے والی شکایات پر کارروائی کرتے ہوئے 858 مقدمات بھی درج کیے گئے ہیں۔سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا ہے کہ خواتین اور بچوں کے خلاف جرائم کے خاتمے کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملدرآمد جاری ہے ۔ ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن خواتین کو قانونی رہنمائی، تحفظ اور انصاف کی فراہمی کے لیے ایک مؤثر پلیٹ فارم ہے ، جہاں خواتین اپنی شکایات اور مسائل کے حل کے لیے 24 گھنٹے رابطہ کر سکتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ لاہور پولیس صنفی جرائم، ہراسگی اور تشدد کا شکار خواتین کی مدد کے لیے شب و روز سرگرم ہے اور خواتین کے خلاف جرائم میں بروقت کارروائی، میرٹ پر تفتیش اور فوری انصاف کو اولین ترجیح دی جا رہی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...