کینال روڈ پر چنگ چی اور لوڈر رکشوں کا داخلہ بند ہونے سے ٹریفک بہاؤ میں بہتری
لاہور(کرائم رپورٹر)کینال روڈ پر چنگ چی اور لوڈر رکشوں کا داخلہ بند کیے جانے کے بعد ٹریفک کے بہاؤ میں نمایاں بہتری آئی ہے ۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ کینال روڈ پر سفر کے دورانیے میں واضح کمی آئی اور ٹریفک پہلے کی نسبت زیادہ رواں ہوگئی ہے ۔ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق گزشتہ تین ماہ کے دوران کینال روڈ پر چنگ چی اور لوڈر رکشوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن جاری رہا۔شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور ٹریفک کے بہتر بہاؤ کو یقینی بنانے کے لیے کینال روڈ سمیت ماڈل روڈز پر لوڈر اور چنگ چی رکشوں کا داخلہ بند کیا گیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments