خاتون سمیت 2 نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد
لاہور(این این آئی)صوبائی دارالحکومت لاہور کے مختلف علاقوں سے خاتون سمیت دو افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں جن کی شناخت نہ ہو سکی، ابتدائی طور پر اموات کی وجہ نشے کی زیادتی بتائی جا رہی ہے۔
ایدھی ترجمان کے مطابق کوٹ لکھپت کے علاقے چونگی امر سدھو کے قریب فٹ پاتھ سے 35 سالہ شخص کی لاش ملی ۔ ترجمان کے مطابق متوفی بظاہر نشے کا عادی معلوم ہوتا ہے ۔غالب مارکیٹ کے علاقے شیر پا ؤپل کے نیچے سے 30 سالہ خاتون کی لاش برآمد ہوئی۔ ابتدائی معلومات کے مطابق خاتون کی ہلاکت بھی بظاہر نشے کی زیادتی کے باعث ہوئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments