ایم ایم عالم روڈ پر پلازہ میں آتشزدگی
لاہور (کرائم رپورٹر) ایم ایم عالم روڈ گلبرگ کے قریب سے آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ہے۔
آگ پلازہ کی دوسری منزل پر واقع آفس میں پڑے سامان میں لگی ۔ریسکیو فائر آپریشن میں 7 فائر وہیکلز، 3 ریسکیو وہیکلز، 2 سپیشلائزڈ وہیکل، 4 ریسکیو موٹر بائیکس کے ساتھ 35 ریسکیورز آگ پر قابوپایا۔ ریسکیو حکام کے مطابق ریسکیو اہلکاروں نے پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ فائر فائٹنگ کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments