باپ کا 5 سالہ بیٹی پر مبینہ تشدد، ڈی پی او کے نوٹس پر گرفتار
اوکاڑہ (خبرنگار) اوکاڑہ کے علاقے فیض آباد میں باپ کا 5 سالہ بیٹی پر مبینہ تشدد، ڈی پی او نے نوٹس لیتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرنے کا حکم دیدیا۔
پولیس کے مطابق ملزم اعجاز نے گھریلو جھگڑے کے دوران اپنی پانچ سالہ بیٹی کو تشدد کا نشانہ بنایا، جبکہ اس کی بیوی حلیمہ بی بی بھی چھری کے وار سے معمولی زخمی ہو گئی، جسے فوری طبی امداد فراہم کر دی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments