آفیسر زکلب میں سمر کیمپ 8 اگست کو لگے گا
ننکانہ صاحب(خبرنگار)ضلعی انتظامیہ ننکانہ صاحب کے زیر اہتمام سمر کیمپ 2026 کا انعقاد آفیسر زکلب میں 8 اگست سے 22 اگست تک کیا جائے گا۔
ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق سمر کیمپ کا مقصد بچوں اور نوجوانوں کو صحت مند، مثبت اور تعمیری سرگرمیوں کی جانب راغب کرنا اور ان کی جسمانی و ذہنی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا ہے ۔سمر کیمپ میں کراٹے ، ٹیبل ٹینس، چیس سمیت مختلف کھیلوں اور تفریحی سرگرمیوں کی تربیت فراہم کی جائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments