الیکشن:مریدکے سے لیگی امیدواروں کی واضح کامیابی
عامر شاہ کے 100 میں سے 86 ، پی پی کے غلام عباس محض 4ووٹ لے سکے
کالاشاہ کاکو(نامہ نگار) آزاد جموں کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے دوسرے مرحلے کے دوران مسلم لیگ ن کے امیدواروں نے واضح مارجن سے کامیابی حاصل کرلی۔گورنمنٹ علی عباس شہید ہائر سیکنڈری سکول مریدکے کے پولنگ سٹیشن پر حلقہ ایل اے 41 سے مسلم لیگ ن کے امیدوار محمد عامر شاہ نے 100 میں سے 86ووٹ حاصل کئے ۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار غلام عباس صرف چار جبکہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار صبا دیوان نے 10 ووٹ حاصل کئے ۔ حلقہ ایل اے 34کے پولنگ کے عمل کے دوران مسلم لیگ ن کے امیدوار ناصر حسین ڈار نے کاسٹ ہونے والے کل 150 ووٹوں میں سے 144ووٹ حاصل کرکے اپنے مدمقابل امیدواروں کو آؤٹ کلاس کردیا۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار عبدالقدیر چوہان ایک ووٹ بھی حاصل نہ کرسکے جبکہ ریاض احمد ڈار نامی امیدوار نے صرف چار ووٹ حاصل کئے ۔ مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما رانا تنویر حسین اور رانا احمد عتیق انور، رانا حسیب عامر، چودھری ارشد ورک نے کامیاب امیدواروں کو مبارکباد پیش کی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments