دشمن قوتیں پاکستان کو کمزور کرنے کے درپے :جماعت اہلحدیث

دشمن قوتیں پاکستان کو کمزور کرنے کے درپے :جماعت اہلحدیث

چیلنجز کا مقابلہ اتحاد سے ممکن :سیلاب متاثرین کیلئے کیمپ پرعہدیداروں کی گفتگو

لاہور(سیاسی نمائندہ) جماعت اہلحدیث پنجاب کے امیر حافظ عبد الوحید شاہد روپڑی ناظم اعلیٰ سلمان شاکرسمیت دیگر نے کہاہے کہ ملک کو درپیش چیلنجز کا مقابلہ قومی اتحاد اور یکجہتی سے ہی ممکن ہے ۔ موجودہ حالات میں پوری قوم کو متحد ہو کر ملکی سلامتی اور بقاء کی جنگ لڑنا ہوگی۔ دشمن قوتیں پاکستان کو کمزور کرنے کے درپے ہیں، جنہیں ناکام بنانے کے لیے قومی یکجہتی ناگزیر ہے۔

شاہدرہ میں سیلاب متاثرین کی مددکے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ عبد الوحید شاہد روپڑی نے کہاکہ حالیہ سیلابی صورتحال کے باعث متاثرہ علاقوں میں جماعت اہلحدیث کی سرگرمیاں تسلسل کے ساتھ جاری ہیں۔  رچنا ٹاؤن، رانا ٹاؤن، فیروزوالا، پٹھان کالونی اور دیگر متاثرہ بستیوں کے علاوہ شیخوپورہ، مریدکے اور کامونکی میں جماعت کے رضاکار ریسکیو، ریلیف اور طبی امداد کی فراہمی میں مصروف ہیں۔ان کاکہناتھاکہ آزمائش کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کی مدد ہر صاحبِ استطاعت کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...