ریسکیو 1122کے اشتراک سے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن لاہور کی تربیتی ورکشاپ
لاہور(آن لائن)منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن لاہور کے زیر اہتمام مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں سیلابی صورتحال اور قدرتی آفات کے دوران امدادی سرگرمیوں کو مزید مؤثر بنانے کیلئے رضا کاروں کی ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔
ورکشاپ میں ریسکیو 1122 کے ماہرین انسٹرکٹرز نے رضا کاروں کو ہنگامی حالات میں فوری اور محفوظ امدادی کارروائیوں، ابتدائی طبی امداد، سرچ اینڈ ریسکیو، زخمیوں کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے ، مصنوعی تنفس، آبی حالات سے بچاؤ، سیلاب کے دوران حفاظتی تدابیر اور متاثرین کی بروقت معاونت کے حوالے سے عملی تربیت فراہم کی،ورکشاپ میں عہدیداران و رضاکاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments