پروفیسر جودت سلیم ڈائریکٹر کلینیکل ایمرجنسی جنرل ہسپتال مقرر

پروفیسر جودت سلیم ڈائریکٹر کلینیکل  ایمرجنسی جنرل ہسپتال مقرر

لاہور (سٹاف رپورٹر)پرنسپل پی جی ایم آئی پروفیسر ڈاکٹر فاروق افضل نے جنرل ہسپتال میں مریضوں کو بہترین اور بروقت طبی سہولیات فراہمی یقینی بنانے کیلئے۔۔۔

 شعبہ اینستھیزیا و آئی سی یو کے سربراہ پروفیسر جودت سلیم کوایل جی ایچ کا ڈائریکٹر کلینیکل ایمرجنسی مقرر کر دیا،نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ۔ پروفیسر فاروق افضل نے بتایا کہ شعبہ ایمرجنسی کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کیلئے یہ فیصلہ کیا گیا، پروفیسر جودت سلیم اعلیٰ انتظامی صلاحیتوں کے حامل تجربہ کار معالج ہیں جو اپنی پیشہ ورانہ مہارتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ایمرجنسی میں آنیوالے مریضوں کے بروقت علاج کے نظام کو مزید مضبوط بنائیں گے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...