تعلیمی بورڈکے امتحانی نتائج کا پورا ریکارڈ جدید سسٹم پر شفٹ

تعلیمی بورڈکے امتحانی نتائج کا پورا ریکارڈ جدید سسٹم پر شفٹ

مقصد جعلی ڈگریوں کا خاتمہ، طلبہ کو بورڈ کے بار بار چکروں سے نجات دلانا :چیئرمین

لاہور (خبر نگار)چیئرمین لاہور تعلیمی بورڈ ڈاکٹر بدرالاسلام نے کہا ہے کہ تعلیمی نظام کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے اور طلبہ کے مسائل کے فوری تدارک کیلئے تعلیمی بورڈ نے اپنے تمام تر انتظامی و امتحانی نظام کو تیزی سے ڈیجیٹلائز کر دیا ہے ۔امتحانی نتائج کا پورا ریکارڈ جدید سسٹم پر شفٹ کر دیا گیا ہے ۔ اس اقدام کا بنیادی مقصد امتحانی شفافیت کو یقینی بنانا، جعلی ڈگریوں کا خاتمہ کرنا اور طلبہ کو روایتی کاغذی کارروائی اور بورڈ کے بار بار چکروں سے نجات دلانا ہے ۔تمام ڈیجیٹل رزلٹ کارڈز پر جدید کیو آر کوڈ لگا دیا گیا ہے ۔ کسی بھی ڈیوائس سے کیو آر کوڈ سکین کرتے ہی طالبعلم کا مکمل تعلیمی ریکارڈ اور نتائج کی آن لائن تصدیق فوری طور پر ممکن ہو سکے گی۔تمام پرائیویٹ طلبہ کے رزلٹ کارڈز بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ پر اپلوڈ کر دئیے جائینگے جہاں سے وہ براہ راست اپنا ڈیجیٹل رزلٹ کارڈ ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔تمام ریگولر طلبہ اپنے متعلقہ سکولوں یا کالجوں کے پورٹل اور اداروں سے رزلٹ کارڈز حاصل کر سکیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...