2انچارج انویسٹی گیشن کے تقرر و تبادلے
لاہور (کرائم رپورٹر )لاہور پولیس میں 2انچارج انویسٹی گیشن کے تقرر و تبادلے کر دئیے گئے ۔
انچارج انویسٹی گیشن مستی گیٹ زبیر سندھو کو انویسٹی گیشن ہیڈ کوارٹرز میں کلوز کر دیا گیا۔محمد فیاض کو انچارج انویسٹی گیشن مستی گیٹ تعینات کر دیا گیا۔انسپکٹر ناصر حمید کو انچارج انویسٹی گیشن غازی آباد تعینات کر دیا گیا۔غازی آباد تھا نے میں اے ایس آئی عمران نے بچی کیساتھ زیادتی کی تھی،جسکے بعد انچارج انویسٹی گیشن کو بھی عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ذیشان رضا نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments