یومِ شہدائے پولیس پر قلعہ گجر سنگھ میں تقریب
لاہور (کرائم رپورٹر)یومِ شہدائے پولیس کے موقع پر پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
جس کی صدارت انسپکٹر جنرل پنجاب عبدالکریم نے کی، جبکہ سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ، مسلح افواج کے سینئر افسران، پولیس افسران، شہدائے پولیس کے اہلِ خانہ اور بچوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔تقریب کے دوران شہدائے پولیس کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔ پولیس افسران نے شہدا کے بچوں میں خصوصی تحائف تقسیم کیے۔ جبکہ شہدا کے اہلِ خانہ کو میڈلز سے بھی نوازا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments