5ہسپتال دوبارہ محکمہ پرائمری ہیلتھ کیئر کے سپرد کرنیکا فیصلہ
سید مٹھا ، کوٹ خواجہ سعید ، شاہدرہ ، یکی گیٹ اور میاں منشی ہسپتال شامل
لاہور(سجاد کاظمی سے )حکومت پنجاب نے لاہور کے 5 سرکاری ہسپتال دوبارہ محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے سپرد کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ یہ ہسپتال پہلے بہتر طبی سہولیات، تدریسی نظام اور مریضوں کو معیاری علاج کی فراہمی کے مقصد سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی اور فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کے ساتھ منسلک کیے گئے تھے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سے قبل بھی گورنمنٹ مزنگ ہسپتال کو فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی سے واپس لے کر محکمہ پرائمری ہیلتھ کیئر کے حوالے کیا جا چکا ہے ، جبکہ اب مزید پانچ ہسپتالوں کی انتظامی ذمہ داریاں بھی اسی محکمے کو منتقل کی جا رہی ہیں۔ہسپتال انتظامیہ کا مؤقف ہے کہ متعلقہ یونیورسٹیوں کی جانب سے مطلوبہ فیکلٹی، طبی سہولیات اور انتظامی معاونت فراہم نہیں کی جا سکی، جس کے باعث الحاق کے مقاصد حاصل نہ ہو سکے اور انتظامی مسائل برقرار رہے ۔ذرائع کے مطابق جن ہسپتالوں کو دوبارہ محکمہ پرائمری ہیلتھ کیئر کے سپرد کیا جا رہا ہے ،ان میں گورنمنٹ سید مٹھا ہسپتال، کوٹ خواجہ سعید ہسپتال، شاہدرہ ہسپتال، گورنمنٹ ہسپتال یکی گیٹ اور میاں منشی ہسپتال شامل ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments