وارداتیں :لاکھوں روپے ،زیورات ، موٹر سائیکلیں غائب
قصور،منڈی فیض آباد ،موڑکھنڈا ، واربرٹن و دیگرمقامات پر ڈاکے چوریاں
قصور،ننکانہ صاحب(نمائندہ دنیا،خبر نگار) ڈکیتی، راہزنی اور چوری کی وارداتوں میں لاکھوں روپے ، زیورات ،موبائل فون و دیگرقیمتی سامان لوٹ لیاگیا۔پولیس تھانہ بی ڈویژن قصور کے علاقہ پھاٹک بائی پاس کے قریب موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے لاہور کے رہائشی عابد جاوید سے 1لاکھ 80 ہزار، خالہ کے ساتھ موٹرسائیکل پر گھر واپس جانے والے بیٹو کے رہائشی رمضان سے 6 ہزار، موبائل،پولیس تھانہ سرائے مغل کے علاقہ 20ہزاری پل کے قریب فیصل سے 4ہزار 500 روپے چھین لئے ۔ موٹرسائیکل اور نیو منڈی عثمانوالہ سے چور ابرار کی موٹرسائیکل لے گئے ۔ منڈی فیض آباد کے محلہ شیخاں میں صبح نماز فجر کے وقت چھ ڈاکوعامر شیخ کے گھر داخل ہوگئے اور اہلخانہ کو یرغمال بنا کر 17لاکھ 32ہزار سے زائد مالیت کے چار تولے زیورات،ایک لاکھ روپے اور موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوگئے ۔ موڑکھنڈا کے محلہ راجپورہ کے رہائشی شیخ عدیل کے گھر کے باہر کھڑی موٹر سائیکل اورتھانہ واربرٹن کے علاقہ علی پور کھوکھراں میں ماکھا بھٹی کے کھیت سے ٹیوب ویل کی موٹر اور ٹرانسفارمر کا سامان چور لے گئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments