انٹرن شپ کا اختتام ، گورونانک یونیورسٹی کے طلبہ کیلئے تقریب

انٹرن شپ کا اختتام ، گورونانک یونیورسٹی کے طلبہ کیلئے تقریب

موڑکھنڈا(نامہ نگار)پنجاب ایمرجنسی سروس اور بابا گورونانک یونیورسٹی کے شعبہ زوالوجی کے اشتراک سے بی ایس کے طلباو طالبات کیلئے تیس روزہ خصوصی انٹرن شپ کے اختتام پر ضلعی ہیڈ کوارٹرز ریسکیو 1122ننکانہ صاحب میں تقریب تقسیم اسناد کا اہتمام کیا گیا۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ایمرجنسی آفیسر اکرم پنوار اور ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ پروفیسرڈاکٹر اظہر رسول نے بطور مہمانِ طلبا و طالبات میں اسناد تقسیم کیں۔ اس موقع پر اکرم پنوار نے کہاقوی امید ہے کہ بابا گورونانک یونیورسٹی کے طلبہ عملی زندگی میں قدم رکھتے ہی فرسٹ ریسپانڈر کے طور پر معاشرے کی حفاظت اور خدمت میں اہم کردار ادا کرینگے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...