جعلی پیکنگ والی ڈی اے پی کے 1,244تھیلے ضبط، ملزم گرفتار
فرٹیلائزر کنٹرول ایکٹ 2025کے تحت ملزمان کیخلاف ایف آئی آر درج
لاہور(اے پی پی)محکمہ زراعت پنجاب نے وزیراعلی مریم نواز کی ہدایت پر جعلی کھادوں کے مکروہ دھندے میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے گجرات میں تقریباً 2 کروڑ روپے مالیت کی جعلی پیکنگ والی ڈی اے پی کھاد کے 1,244 تھیلے ضبط کر لیے ۔ترجمان کے مطابق محکمہ زراعت کے متعلقہ افسران نے کارروائی کے دوران جعلی کھاد کی پیکنگ میں ملوث عناصر کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے فرٹیلائزر کنٹرول ایکٹ 2025 کے تحت ملزمان کیخلاف ایف آئی آر درج کروا دی اورایک ملزم کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا۔
ترجمان کے مطابق محکمہ زراعت جعلی کھاد اور زرعی زہروں کی تیاری، ذخیرہ اندوزی اور فروخت میں ملوث عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے ۔ کاشتکاروں کو معیاری زرعی مداخل کی فراہمی یقینی بنانے اور انہیں جعلی کھاد و زرعی زہروں کے نقصانات سے محفوظ رکھنے کے لیے ایسے عناصر کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائیاں جاری ہیں۔ ترجمان نے واضح کیا کہ غیر معیاری کھادوں اور جعلی زرعی زہر تیار کرنے ، ذخیرہ کرنے یا فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ مزید تیز کیا جائے گا اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والے کسی بھی شخص سے رعایت نہیں برتی جائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments