ماسٹر یاسین برائلر فارمرز ایسوسی ایشن قصور کے چیئرمین منتخب

 ماسٹر یاسین برائلر فارمرز ایسوسی ایشن قصور کے چیئرمین منتخب

لاہور (سٹاف رپورٹر) ماسٹر یاسین کو برائلر فارمرز ایسوسی ایشن ضلع قصور کا چیئرمین منتخب کرلیا گیا ہے، اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

 چیئرمین برائلر ایسوسی ایشن پنجاب آصف گوندل نے ماسٹر یاسین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ضلع قصور کا ریٹ اب مقامی ڈیمانڈ اینڈ سپلائی اور مارکیٹ کی حقیقی صورتحال کے مطابق جاری ہوا کریگا اور ماسٹر یاسین اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھاتے ہوئے قصور کے فارمرز کے مفادات کیلئے بھرپور کردار ادا کریں گے، برائلر فارمرز راحیل خان، یاسین گل،ابرار، شیخ اعظم ،دانش، ملک خرم، شیخ نصیر، منور، شہباز رفیع اور دیگر نے بھی انہیں دلی مبارکباد دی ہے ۔ ماسٹر یاسین کا کہنا تھا کہ آٹھ ماہ سے پولٹری انڈسٹری شدید نقصان میں جا رہی ہے انکی کوشش ہوگی کہ اس نقصان کو ختم کرکے پولٹری انڈسٹری کو پھر سے منافع بخش کاروبار بنایا جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...