اچھرہ پیر غازی روڈ خستہ حالی کا شکار، شہری پریشان

اچھرہ پیر غازی روڈ خستہ حالی  کا شکار، شہری پریشان

لاہور (آن لائن) اچھرہ بازار سے ملحقہ پیر غازی روڈ طویل عرصے سے خستہ حالی کا شکار ہے، سڑک پر جگہ جگہ گہرے گڑھے پڑنے کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہو رہی ہے۔

پیر غازی روڈ کی ٹوٹ پھوٹ کے باعث بالخصوص موٹر سائیکل سواروں کو آمدورفت میں دشواری پیش آ رہی ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ سڑک پر موجود گہرے گڑھے کسی بھی وقت حادثے کا سبب بن سکتے ہیں۔خستہ سڑک کے باعث گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے جبکہ ٹریفک کے دباؤ کے دوران صورتحال مزید خراب ہو جاتی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...