مناواں اغوا کیس : 15 لاکھ کی خاطر نوجوان نے ڈرامہ رچایا

 مناواں اغوا کیس : 15 لاکھ کی خاطر نوجوان نے ڈرامہ رچایا

مبینہ مغوی نے اہلخانہ کواپنی ہاتھ پاؤں بندھی تصاویر بھیجیں اور تاوان مانگا

لاہور (کرائم رپورٹر)مناواں سے 26سالہ نوجوان کے مبینہ اغوا برائے تاوان کی واردات کا ڈراپ سین ،پولیس نے نوجوان کو فیصل آباد سے بازیاب کرکے اسے مبینہ ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا۔ 26 سالہ تیمور اسلم نے 15لاکھ روپے حاصل کرنے کیلئے خود اپنے اغوا کا ڈرامہ رچایا، نوجوان نے مبینہ طور پر اپنے ہاتھ پاؤں بندھی تصاویر اہلخانہ کو بھیجیں اور تاوان کی رقم کا مطالبہ کیا تھا، پولیس نے تیمور اسلم کے اغوا برائے تاوان کا مقدمہ اس کی اہلیہ کی مدعیت میں درج کر کے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے کارروائی کرتے ہوئے مبینہ مغوی کی موجودگی کا سراغ لگایا اور اسے فیصل آباد سے بازیاب کرلیا جبکہ اسے ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا ۔پولیس کا کہنا ہے کہ مبینہ مغوی نے اہلخانہ کو ہاتھ پاؤں بندھی تصاویر بھیجنے کے ساتھ ساتھ انہیں پولیس کو اطلاع دینے سے بھی منع کیا تھا تاکہ وہ 15 لاکھ روپے حاصل کرسکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...