3ملکی سٹرٹیجک تعاون خطے میں امن کی پیشرفت :صفدرانصاری

3ملکی سٹرٹیجک تعاون خطے میں امن کی پیشرفت :صفدرانصاری

سعودیہ کے بعد ترکیہ کیساتھ پاکستان کی دوستی بھی ہر آزمائش پر پوری اتری

قصور(نمائندہ دنیا) مسلم لیگ (ن) کے بزرگ رہنما حاجی صفدر علی انصاری نے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان حالیہ دنوں میں ہونے والے سٹرٹیجک معاہدے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ تینوں برادر ممالک کے درمیان بڑھتا ہوا تعاون خطے میں امن، استحکام اور باہمی اعتماد کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت ہے ۔اپنے ایک بیان میں حاجی صفدر علی انصاری نے کہا کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان تاریخی، مذہبی اور برادرانہ تعلقات قائم ہیں، تاہم موجودہ دور میں ان تعلقات کو سٹرٹیجک شراکت داری میں تبدیل کرنا ایک دور رس اور دانشمندانہ سفارتی اقدام ہے ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں حکومت کی خارجہ پالیسی کا بنیادی مقصد پاکستان کے قومی مفادات کا تحفظ، دوست ممالک کے ساتھ تعلقات کا فروغ اور معاشی و سفارتی محاذ پر ملک کو مضبوط بنانا ہے ۔ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان برادرانہ تعلقات پہلے ہی مثالی نوعیت کے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...