محکمہ جنگلات :ناجائز قابضین سے 175کنال اراضی واگزار
پرندوں کے غیر قانونی شکار و کاروبار پر 7چالان کرکے جنگلی پرندے بازیاب
لاہور(اے پی پی)محکمہ تحفظ جنگلی حیات و پارکس پنجاب نے صوبے بھر میں کریک ڈاؤن کے دوران فلیپ شیل ٹرٹل کی آن لائن تجارت اور پنجاب میں پرندوں کے غیر قانونی شکار و کاروبار پر 7 چالان کرکے جنگلی پرندے بازیاب کرا لیے ، نیز غیر قانونی قبضے میں لی گئی175 کنال سرکاری اراضی واگزار کرالی۔ ترجمان کے مطابق اسسٹنٹ چیف وائلڈ لائف رینجر محمد وسیم نے تحصیل شالیمار لاہور سے انڈین فلیپ شیل ٹرٹل کی آن لائن تجارت پرایک ملزم گرفتار کر کے نایاب ٹرٹل برآمد کرکیملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کرادی۔ تحصیل لاہور کینٹ میں جنگلی پرندوں کے ایک نیٹر کے خلاف تھانہ برکی ہڈیارہ میں ایف آئی آر درج کروا دی جبکہ تحصیل چونیاں میں جنگلی پرندوں کے ایک غیر قانونی شکاری کو20 ہزار جرمانہ کیا گیا۔ ایک اور کارروائی کے دوران اسسٹنٹ چیف وائلڈ لائف رینجر بہاولنگر عروج ظہیر نے جنگلی کبوتروں کے دو غیر قانونی شکاریوں کو گرفتار کر کے انہیں 40 ہزار روپے جرمانہ کیا جبکہ ایک اور کارروائی میں تحصیل منچن آباد میں چھاپہ مارکر4 جنگلی طوطے اور تیتر برآمد کر کے ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کرا دی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments