بھٹوں سے چائلڈ لیبر کے خاتمے کیلئے ایکٹ نافذ کرنیکا فیصلہ

بھٹوں سے چائلڈ لیبر کے خاتمے کیلئے ایکٹ نافذ کرنیکا فیصلہ

محکمہ لیبر نے چائلڈ لیبر ایٹ برک کلنز رولز کا مسودہ کابینہ کو ارسال کردیا

لاہور(آئی این پی )پنجاب پروہیبیشن آف چائلڈ لیبر ایٹ برک کلنز رولز 2026 نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ محکمہ لیبر نے چائلڈ لیبر ایٹ برک کلنز رولز کا مسودہ پنجاب کابینہ کو ارسال کردیا ، کابینہ سے منظوری ملنے کے بعد نئے قواعد فوری طور پر نافذ کردیئے جائیں گے ، نئے قوانین کا بنیادی مقصد بھٹہ خشت پر بچوں سے مشقت کی روک تھام اور اس حوالے سے نگرانی کے نظام کو مزید موثر بنانا ہے ۔ مجوزہ قواعد کے تحت بھٹہ خشت مالکان کیلئے بچوں کو کام پر لگانے سے متعلق پابندیوں پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کی تجویز دی گئی ہے۔

اس کے علاوہ بھٹوں پر کام کرنے والے مزدوروں اور ان کے بچوں کا ریکارڈ مرتب کرنے اور اس کی تصدیق کے لئے باقاعدہ طریقہ کار بھی قواعد کا حصہ ہوگا۔ نئے نظام میں بچوں کی عمر کی تصدیق، ریکارڈ کی تیاری اور بھٹہ خشت پر چائلڈ لیبر کی نشاندہی کے لیے واضح طریقہ کار وضع کیا جائے گا،لیبر انسپکٹرز کو بھٹوں کے باقاعدہ معائنے اور بچوں کو کام کرتے ہوئے پائے جانے کی صورت میں کارروائی کی ذمہ داری سونپی جائے گی۔ لیبر انسپکٹرز کو چائلڈ لیبر سے متعلق شکایات کی تحقیقات کے لیے بھی واضح ذمہ داریاں تفویض کرنے کی تجویز ہے ، جبکہ خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی کے طریقہ کار کو مزید واضح کیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...