ننکانہ : گرینڈ آپریشن، 2 فوڈ پوائنٹس سیل، مقدمات، جرمانے
فوڈ اتھارٹی نے 1440لٹرجعلی دودھ،5سوکلومضر صحت گوشت وغیرہ پکڑا
ننکانہ صاحب (خبر نگار ) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے گزشتہ ماہ ضلع بھر میں کارروائیاں کرتے ہوئے ایک ہزار 365فوڈ یونٹس کی چیکنگ کی، قوانین کی خلاف ورزی پر 137فوڈ پوائنٹس کو 12 لاکھ 49 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے ، جبکہ 2فوڈ پوائنٹس بند اور 2 مقدمات درج کرائے گئے ۔ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی راجہ منصور احمد کے حکم پر جاری کارروائیوں کے دوران ایک ہزار 440لٹر ناقص دودھ، 500 کلو مضر صحت گوشت اور 200 کلو سے زائد کھویا، بیوریجز، مصالحہ جات سمیت دیگر زائد المیعاد اشیاء تلف کی گئیں۔ مارکیٹ میں سپلائی ہونے والی مختلف اشیائے خورونوش کے 30نمونے بھی حاصل کیے گئے۔ مختلف فوڈ پوائنٹس کے سٹوریج ایریاز میں صفائی کے ناقص انتظامات، کیڑے مکوڑوں اور کاکروچ کی موجودگی بھی سامنے آئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments