آئی ٹی پی ایچ کی عالمی ادارے جیپیگوکیساتھ اہم سٹریٹجک شراکت داری قائم
لاہور(آئی این پی)انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ نے جانز ہاپکنز یونیورسٹی، امریکہ سے وابستہ ادارے جیپیگوکے ساتھ صحتِ عامہ کے نظام کو مضبوط بنانے اور شواہد پر مبنی اقدامات۔۔۔
جدتِ طرازی اور استعدادِ کار میں اضافے کے ذریعے معاشرے کے افراد کی صحت اور فلاح و بہبود کو بہتر بنانے کے لیے ایک اہم سٹریٹجک شراکت داری قائم کر لی ہے -یہ شراکت داری حفاظتی و احتیاطی صحت کی دیکھ بھال کو فروغ دینے اور ترجیحی نوعیت کے صحتِ عامہ کے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتی ہے -اس معاہدے کے تحت متعدی بیماریوں کی روک تھام، نگرانی اور مؤثر کنٹرول، ماؤں، نومولود بچوں، بچوں اور نوعمر افراد کی صحت کے پروگرامز، خواتین، ماؤں، نومولود بچوں اور بچوں کے لئے حفاظتی سکریننگ کے پروگرامز شامل ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments