ہر سال 11 ہزار ہیکٹر جنگلات ختم ہو رہے : فرنیچر کونسل
لاہور(اے پی پی)پاکستان فرنیچر کونسل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر میاں کاشف اشفاق نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان میں ہر سال تقریبا 11 ہزار ہیکٹر جنگلات ختم ہو رہے ہیں۔۔۔
جبکہ ملک کے مجموعی رقبے کا صرف 4.7فیصد حصہ جنگلات پر مشتمل ہے، جو ماحولیاتی تحفظ کے لیے ناکافی ہے ۔ یہاں بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہری آبادی میں تیز رفتار اضافہ، درختوں کی غیر قانونی کٹائی، جنگلات میں آگ لگنے کے واقعات اور جنگلات کو زرعی و رہائشی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کا رجحان جنگلات کے تیزی سے خاتمے کا باعث بن رہا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments