شیخوپورہ: سیکرٹری بلدیات کا مختلف پراجیکٹس کا آن فیلڈ جائزہ

شیخوپورہ: سیکرٹری بلدیات کا مختلف پراجیکٹس کا آن فیلڈ جائزہ

مریدکے ڈرین 30اگست، کوٹ عبد المالک ڈرین 30ستمبر تک مکمل کرنیکی ہدایت

کالا شاہ کاکو (نامہ نگار)پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت پراجیکٹس کے آن فیلڈ جائزے کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے ۔سیکرٹری محکمہ لوکل گورنمنٹ پنجاب زید بن مقصود نے مختلف پراجیکٹس کے دورے کرکے ان کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کی ہدایت دی۔ سیکرٹری بلدیات نے فیروزوالہ،مرید کے اور کوٹ عبدالمالک کے پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ لیا۔ کمشنر لاہور ڈویژن نعمان یوسف ،ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ رانا عدیل تصور،اسسٹنٹ کمشنر مریدکے توصیف حسن بھٹی،انجینئر رانا وقار غیاث، اکاؤنٹ آفیسر جواد اکرام سمیت دیگر شخصیات بھی ان کے ہمراہ تھیں۔ سیکرٹری بلدیات پنجاب زید بن مقصود نے ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں کا بھی تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے مریدکے سٹارم واٹر ڈرین 30 اگست، کوٹ عبد المالک ڈرین 30 ستمبر تک مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب ترقیاتی پروگرام کے تحت شیخوپورہ میں 17 ارب روپے کے پراجیکٹس جاری ہیں۔ مریدکے مین انڈر گراؤنڈ واٹر سٹوریج ٹینک کا سول ورک مکمل جبکہ پمپنگ مشینری کی خریداری باقی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...