قصور:پبلک ٹرانسپورٹرز سے بھتہ خوری کا ملزم گرفتار

قصور:پبلک ٹرانسپورٹرز سے  بھتہ خوری کا ملزم گرفتار

قصور(نمائندہ دنیا)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (میونسپل سروسز) قصور ایوب بخاری نے پبلک ٹرانسپورٹرز سے بھتہ خوری کرنیوالے ملزم کو گرفتار کروادیا۔

اے ڈی سی نے میڈیا کو بتایا کہ شہری امجد تارڑ کی نیو بس ٹرمینل پر بھتہ مافیا کی نشاندہی پر فوری کارروائی کی گئی، ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا، جبکہ اسکے 3ساتھی فرار ہوگئے ، جن کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا گیا ہے۔ بھتہ خور گروہ کئی سال سے پبلک ٹرانسپورٹرز سے ایک ہزار روپے فی گاڑی بھتہ وصول کر رہا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...