وفاق المدارس الشیعہ کی مجلس مشاورت برائے طالبات کی تشکیل

وفاق المدارس الشیعہ کی مجلس  مشاورت برائے طالبات کی تشکیل

لاہور(سیاسی نمائندہ)وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے آٹھ رکنی مجلس مشاورت برائے مدارس طالبات تشکیل دے دی ہے ۔ مجلس مشاورت میں 8 اراکین کو شامل کیا گیا ہے۔۔۔

 جن میں جنوبی پنجاب سے خانم شاہین زہرا جوادی، وسطی پنجاب سے خانم آسیہ بتول ،شمالی پنجاب سے خانم فائزہ بتول ،کراچی سے خانم منصورہ امینی،خیبرپختونخوا سے خانم ام سلمیٰ، گلگت بلتستان اورآزاد کشمیر سے خانم معصومہ جعفری، اندرون سندھ سے سیدہ نسرین فاطمہ زیدی اور بلوچستان سے خانم محدثہ بتول مجلس مشاورت کی رکن ہوں گی ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...