بنگلہ دیش کے 24رکنی وفد کا ویٹرنری یونیورسٹی کادورہ

بنگلہ دیش کے 24رکنی وفد کا ویٹرنری یونیورسٹی کادورہ

دونوں ممالک کے طلبا ، پیشہ ور افراد کے درمیان تعلیمی ہم آہنگی پر تبادلہ خیال

لاہور(خبر نگار)بنگلہ دیش کی این جی او گرامین جانو انایان سنگستھاکے ڈائریکٹر ذاکر حسین محسن کی قیادت میں 24رکنی وفد نے یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز لاہور کا دورہ کیا اور وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مسعود ربانی سے ملاقات کی۔ اُس موقع پر وفد کے ساتھ ایک اجلاس کا انعقاد ہوا جس کی صدارت پروفیسر ڈاکٹر مسعود ربانی نے کی جبکہ اجلاس کی دیگر اہم شخصیات میں ڈین فیکلٹی آف ویٹرنری سائنس پروفیسر ڈاکٹر کامران اشرف، ڈین فیکلٹی آف بائیو سائنسز پروفیسر ڈاکٹر حبیب الرحمن سمیت یونیورسٹی کے سینئر فیکلٹی ممبران، انتظامی افسران نے شریک کی۔ اجلاس میں گرامین سٹاف کی استعداد کار بڑھا نے کے لیئے لیڈر شپ مینجمنٹ ٹریننگ منعقد کرانے ، دونوں ممالک کے طلبا اور پیشہ ور افراد کے درمیان تعلیمی و تحقیقی روابط کو فروغ دینے اور ثقافتی و سماجی ہم آہنگی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اُس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مسعود ربانی نے وفد کو 144 سالہ تاریخی ادارے ویٹر نری یونیورسٹی لاہور میں خوش آمدید کہا اور یونیورسٹی کی دستاویزی فلم دکھائی جس میں یونیورسٹی کی تحقیق، ترقیاتی اقدامات، طلبا کی تعداد اور قومی و بین الاقوامی اداروں کے ساتھ اشتراک کا جائزہ پیش کیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...