وارداتیں:شہری ہزاروں نقدی ، قیمتی اشیاء سے محروم

وارداتیں:شہری ہزاروں  نقدی ، قیمتی اشیاء سے محروم

قصور(نمائندہ دنیا) ڈکیتی کی مختلف وارداتوں میں ڈاکوؤں نے شہریوں سے ہزاروں روپے نقدی ودیگر قیمتی اشیاء لوٹ لیں۔۔۔

 تھانہ صدر پھولنگر کے علاقہ پیپر مل کے قریب موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے شہروز مقصود اور اس کے ساتھیوں سے 39 ہزار روپے نقدی ودیگر اشیاء چھینیں۔ تھانہ بی ڈویژن قصور کے علاقہ نظام پورہ روڈ کے قریب لفٹ دینے والے ڈاکوؤں نے بیرون بستی صابری سہاری روڈ کے رہائشی شوکت علی سے گن پوائنٹ پر 5ہزار روپے نقدی چھین لی۔ تھانہ کھڈیاں کے علاقہ جوئیہ ہٹھاڑ میں موٹرسائیکل پر سوار ہوکر ریسکیو ڈیوٹی پر جانے والے رشید پارک اچھرہ لاہورکے رہائشی افتخار احمد سے گن پوائنٹ پر 9ہزار 500 روپے نقدی اور موبائل فون لوٹ لیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...