بند روڈ ایکسیس کنٹرول کوریڈور2 برس سے تاخیر کا شکار
پی اینڈ ڈی بورڈ کا منصوبے کی حمایت سے انکار ،کم خرچ متبادل تلاش کی ہدایت
لاہور(سٹاف رپورٹرسے )بند روڈ ایکسیس کنٹرول کوریڈور منصوبہ دو برس سے تاخیر کا شکار ہے ۔سروس روڈ کو تین تین لین کرنے کے لیے 38 کنال اراضی ایکوائر کرنے کی تجویز سامنے آئی تو چیئرمین پی اینڈ ڈی بورڈ نے اخراجات اور منصوبہ بندی پر سوالات اٹھا دیے ۔توسیع کی راہ میں مسجد، شیرا کوٹ پولیس سٹیشن اور 137 قبریں بھی آ رہی ہیں، جن کی منتقلی کی تجویز دی گئی ہے ۔پی اینڈ ڈی بورڈ نے بھاری لاگت کے باعث فی الحال منصوبے کی حمایت سے انکار کرتے ہوئے کم خرچ متبادل تلاش کرنے کی ہدایت کر دی ہے ۔دستاویزات کے مطابق بند روڈ ایکسیس کنٹرول کوریڈور کا منصوبہ ابھی تاخیر سے نکل بھی نہیں سکا کہ فیز ٹو کے لیے ایک نئی مشکل سامنے آ گئی۔لاہور میں ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کے لیے سروس روڈ کو تین تین لین کرنے کی تجویز پنجاب حکومت کو ارسال کی گئی، تاہم سمری پر چیئرمین پی اینڈ ڈی بورڈ نے اعتراضات اٹھا دیے ۔تجویز کے مطابق سڑک کی توسیع کے لیے 38 کنال اراضی حاصل کرنا ہوگی، جبکہ منصوبے کی مجموعی لاگت 3 ارب 97 کروڑ 50 لاکھ 40 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments