بارش پر ٹریفک بہائومتاثر کرنیوالے پروٹیکٹڈ یو ٹرنز کی نشاندہی
مولانا شوکت روڈ پرسٹورم سیور یج کا منصوبہ ، جائزہ لیکردیگر یو ٹرنز تک توسیع دی جائیگی
لاہور (شیخ زین العابدین )لاہور میں بارش پرٹریفک کابہائو متاثر کرنیوالے پروٹیکٹڈ یو ٹرنز کی نشاندہی کرلی گئی۔سروے میں متعدد یو ٹرنز بارشی پانی جمع ہونے سے متاثر ہونے کا انکشاف،عبدالستار ایدھی روڈ، مولانا شوکت علی روڈ اور مین بلیوارڈ جوہر ٹاؤن کے پروٹیکٹڈ یو ٹرنز بارش پرپانی میں ڈوب جاتے ہیں۔واسا نے مسئلہ کے حل کیلئے مولانا شوکت روڈ پر جناح ہسپتال یو ٹرن سے کریم مارکیٹ تک ایک کروڑ سے سٹورم واٹر سیور لائن بچھانے کا پائلٹ منصوبہ تیار کر لیا جسکے نتائج کاجائزہ لینے کے بعد اسے دیگر متاثرہ پروٹیکٹڈ یو ٹرنز تک توسیع دی جائیگی۔ سٹورم واٹر ڈرینج لائن کے ذریعے پروٹیکٹڈ یو ٹرن پر جمع ہونیوالے بارشی پانی کو نکاسی آب نظام سے منسلک کیا جائیگا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments