ننکانہ :اینٹی کرپشن کی کارروائی رشوت لیتا نائب قاصد گرفتار
ننکانہ صاحب (خبر نگار) ڈیتھ سرٹیفکیٹ کے اجرا کیلئے شہری لیاقت علی سے 10 ہزار روپے رشوت لینے پر اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ ننکانہ صاحب نے کارروائی کرتے ہوئے یونین کونسل کے نائب قاصد محمد نواز عرف ننھا بابا سے نشان زدہ رقم برآمد کرکے گرفتار کرلیا۔
اینٹی کرپشن تھانہ ننکانہ صاحب نے مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کردی ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments