مختلف علاقوں سے 3 نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد

مختلف علاقوں سے 3 نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد

ڈیفنس میں نالے سے 30 سالہ نامعلوم خاتون کی بوسیدہ لاش ملی

لاہور(کرائم رپورٹر) صوبائی دارلحکومت میں مختلف علاقوں سے 3 نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد ،ایدھی ترجمان کے مطابق مناواں کے علاقے تیز گڑھ گاؤں کے قبرستان سے 40 سالہ شخص کی لاش ملی جس جانوروں نے نوچا ہوا تھا اور وہ ناقابل شناخت ہو چکی ہے ، بیگم کوٹ فیملی پارک سے بھی 50 سالہ نامعلوم شخص کی لاش ملی، متوفی بظاہر نشے کا عادی معلوم ہوتا ہے جس کی شناخت نہ ہو سکی ہے ،متعلقہ تھانوں کی پولیس نے دونوں لاشیں مردہ خانے منتقل کر کے لواحقین کی تلاش شروع کر دی۔ادھر ڈیفنس بی تھانے کی حدود میں نجی یونیورسٹی کے قریب نالے سے 29 سے 30 سالہ نامعلوم خاتون کی بوسیدہ لاش برآمد ہوئی ہے ۔ پولیس کے مطابق لاش بغیر ٹانگوں کے حالت میں ملی، جو بظاہر آٹھ سے دس روز پرانی معلوم ہوتی ہے ۔اطلاع ملنے پر ڈیفنس بی پولیس فوری موقع پر پہنچ گئی، جبکہ پولیس اور فرانزک ٹیم نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...